یہ انٹیلی جنس-فوجی امتزاج ایک علاقائی ہم آہنگی کے میکانزم کی تشکیل کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ وسیع تناؤ کا دائرہ پھیل جانے کا سلسلہ ـ خاص طور پر ایران پر امریکی-صہیونی رجیم کی جارحیتوں اور دھمکیوں ـ کو روکا جا سکے۔
عالمِ اسلام کے کلیدی کھلاڑیوں کی تہران میں موجودگی نے خطے میں سلامتی کے نئے ڈھانچے میں ایران کے کردار اور اہمیت کو آشکار کر دیا ہے اور "ہمسائیگی کی سفارت کاری" کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔
خطے کے ملکوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام فوجی تصادمات کو قابو میں رکھنے اور براہ راست سفارتی راستے کھولنے پر منحصر ہے۔
یہ نشست روایتی قطبی ہونے والے اتحادوں سے، مشترکہ سیکورٹی مفادات کے گرد عملی ہم آہنگی کی طرف منتقلی کو نمایاں کرتی ہے۔
آخر میں، اس اقدام کو خطے کے چیلنجوں کے حل کے لئے ایک مقامی نمونے کے طور پر جانچا جا سکتا ہے، خطے سے غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر؛ ہمیں خطے میں اس سیکورٹی کی سفارت کاری کے عملی نتائج کا انتظار کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: نصرت اللہ حیدری
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ